ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کالی ندی میں غرق ہوکر ماں اور بیٹی فوت

کاروار کالی ندی میں غرق ہوکر ماں اور بیٹی فوت

Wed, 01 May 2024 15:21:42    S.O. News Service

کاروار یکم مئی (ایس او نیوز): تعلقہ کے بیت کل میں کالی ندی میں اتر کر سیپیاں پکڑنے کی کوشش کے دوران ماں اور بیٹی ندی میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔ واردات بدھ صبح پیش آئی۔

متوفی کی شناخت بیت کل کے رہائشی رینوکا اور سجاتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ دونوں صبح سویرے سیپیاں پکڑنے کے لیے کالی ندی میں تھے، جس کے دوران غالباً ان کاپیر پھسل گیا جس کے نتیجے میں دونوں ندی میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔ 

کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے دونوں کی لاشیں ندی سے نکال کر کنارے تک پہنچائیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں کاروار سٹی پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: